ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی ،پوری ٹیم 202رنزبناکرآؤٹ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی ،پوری ٹیم 202رنزبناکرآؤٹ

ملتان ،ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  کے  پہلے سیشن میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ڈگمگائی پوری ٹیم 202رنزبناکر پولین واپس لوٹ گئی ۔

ملتان میں جاری پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کےدوسرے روز  انگلش بولرزنے پاکستانیوں کو قدم جمانےکاموقع ہی نہیں دیا،پاکستانی  ٹیم  کے محض   202 رنز  پر آوٹ ہونے سے انگلینڈکوپہلی اننگزمیں 79رنزکی برتری حاصل ہوگئی،
 

 گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ناٹ آؤٹ رہنےوالے بابراعظم 75اورسعودشکیل 63رنزبناکرآؤٹ ہوئے،دونوں کےعلاوہ کوئی بیٹرڈٹ کرنہ کھیل سکا، محمدرضوان 10،آغاسلمان چار،نوازایک ،محمدعلی صفرپرآؤٹ ہوئے،انگلینڈکی جانب سےجیک لیچ نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

 
 
 
 

مصنف کے بارے میں