ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہےکہ ہماری امریکا، چین، بھارت، جرمنی اورجاپان کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں، چین کےساتھ شراکت داری کو وسیع کررہے ہیں، امریکا کی دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونے کی حیثیت برقرار ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کا چین کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں، چین عرب سربراہ اجلاس اقتصادی وترقی کے حوالے سے تھا، چین عرب سربراہی اجلاس میں اسلحہ سازی زیربحث نہیں تھی، چین کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری اسلحہ سازی سے زیادہ بڑھ کرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک سمت کی بجائے تمام سمتوں پر متحرک ہیں، خطے کے استحکام کےلیے ایران کی جانب سے دوستی کا ہاتھ ہمیشہ بڑھائے رکھیں گے۔