او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طہٰ  تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

11:03 AM, 10 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طہٰ  تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈائریکٹر جنرل او آئی سی فرخ اقبال خان نےاسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طہٰ استقبال کیا،حسین براہم طہٰ اپنے 3 روزہ دورے کے دوران  وزیراعظم   اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے ،

ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طہٰ  پاکستان کے  تین روزہ دورے کے دوران   آزاد  جموں و کشمیر  بھی جائیں گے ۔

مزیدخبریں