عمران خان اگر اسمبلی توڑناچاہتے ہیں تو توڑدیں،ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں،رانا ثناء اللہ

09:47 AM, 10 Dec, 2022

لاہور : وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر اسمبلی توڑناچاہتے ہیں تو توڑدیں،ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

لاہور میں اینٹی نارکوٹکس عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ پر گفتگو   میں پی ٹی آئی کا شیطانی ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،یہ لوگ صرف اپنےاقتدار کی خاطر ملک میں خانہ جنگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

 رانا ثنا ءاللہ نے کہاعمران خان ہمارے خلاف تو بات کرتے ہیں،وہ توشہ خانے کے معاملےپر کیوں بات نہیں کرتے؟عمران خان اگر اسمبلی توڑناچاہتے راناثنااللہ کا  مذاکرات کے حوالے سے  کہنا تھا کہ   پی ڈی ایم عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے ،صدرمملکت عارف علوی اس سلسلے میں کوشش کررہے ہیں ،لیکن عمران خان ان کی بات نہیں مانتے ۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا وزیراعظم سمیت دیگر لوگوں کیخلاف عمران خان حکومت نے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمات بنائے،ہمارے خلاف جھوٹے کیسز انصاف کے مطابق ہی ختم ہو رہے ہیں ،ڈیلی میل نےاپنی غلطی کی وزیراعظم شہبازشریف  سے معافی مانگی۔

 راناثنااللہ نے کہا نوازشریف سے انتخابی مہم کیلئے ملک میں موجود رہنے کی درخواست کی ہے،جب بھی ضرورت ہوگی نوازشریف وطن واپس آ جائیں گے، ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کے کہ  ڈیلی میل نے اس لئے معافی مانگی کیونکہ ان کے پاس ثبوت نہیں تھے۔

راناثنااللہ   نے کہا عمران خان گزشتہ 7 ماہ سے حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، جب ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوگا تو معاشی استحکام بھی نہیں ہوسکےگا، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا اور پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کے کنارے پر  لےگیا ہے ۔

 وزیرداخلہ کا کہنا تھا یہ بے شرم ٹولہ ہر طرح سے ملک کا نقصان کرنے پر تلا ہوا ہے، یہ لوگ صرف اپنےاقتدار کی خاطر ملک میں خانہ جنگی جاری رکھنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف  اور ان کے لوگ اپنے خلاف کیسز ختم کرا رہے ہیں، وزیراعظم سمیت دیگر لوگوں کیخلاف عمران خان حکومت نے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمات بنائے، ان مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،یہ جھوٹ پر مبنی اوربےجان تھے،ان کاختم ہوناضروری ہے۔

 راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کو سبوتاژ کیا  اور اب  عمران خان اور ان کے حواری سیاست بچانے کیلئے ملک کا نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں،عمران خانکا ماننا ہے کہ  پی ٹی آئی اگر برسراقتدار ہو تو سب ٹھیک ، اقتدارسے باہر ہو تو سب کچھ غلط ہے، پی ٹی آئی کا شیطانی ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

 وزیرداخلہ راناثنااللہ نے مزید کہا عمران خان ہمارے خلاف تو بات کرتے ہیں،وہ توشہ خانے کے معاملےپر کیوں بات نہیں کرتے؟ ہم اپنے کیسز کلیئر کرنے نہیں آئے،ہم پر الزامات عائد کئےگئے، نوازشریف سے انتخابی مہم کیلئے ملک میں موجود رہنے کی درخواست کی ہے، جب بھی ضرورت ہوگی نوازشریف وطن واپس آئیں گے، عمران خان اگر اسمبلی توڑناچاہتے ہیں تو توڑدیں،ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ،اگر اسمبلیاں توڑ دی گئیں تو مارچ،اپریل میں الیکشن ہوں گے ۔

 ان کا کہنا تھا عمران خان کو چاہئے وہ توشہ خانہ پر بات کریں اور فرح گوگی کے حوالےسے بھی جواب دیں، اعظم سواتی نے اداروں کو بدنام کیا،ان کیخلاف کیسز سیاسی انتقام نہیں ۔

مزیدخبریں