انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھر ی پر ویز الہیٰ کا خصوصی پیغام

09:27 AM, 10 Dec, 2022

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر  پیغام میں کہنا تھا کہ  دین اسلام نے بنیادی انسانی حقوق کا مکمل مجموعہ دیا ہے،اسلام ہیں  ناانصافی  اور  زیادتی روکنے کے عزم کا درس دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، جبر اور قتل و غارت سے انسانی حقوق کی پامالی کے بڑے عوامل ہیں، عدم مساوات پیدا کرنے والے غیر منصفانہ معاشی ڈھانچے سے انسانی حقوق متاثر ہوتے ہیں،کسی کو انسانی حقوق سے محروم کرنا انسانیت کی توہین ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا امن تب ہی قائم رہ سکتا ہے جہاں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی ملک کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ، آج انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے-

مزیدخبریں