کوئٹہ ؛ پہلا وومن جینڈر بیسڈ سمارٹ پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ۔
پولیس سٹیشن کی عمارت کا افتتاح آئی جی بلوچستان محسن بٹ نے کیا ،وومن پولیس سٹیشن میں پہلی ایس ایچ او زرغونہ کاکڑکو تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وومن سمارٹ پولیس سٹیشن خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن ہے،وومن تھانے میں ایف آئی آر کا ڈیجیٹل اندارج ہوتا ہے،وومن پولیس سٹیشن میں قائم ڈیسک میں خواتین اہلکار چونیس گھنٹے موجود رہیں گی، وومن تھانے کا سارا نظام آن لائن کیا گیا ہے ۔