اسلام آباد:نیاپاکستان والے آئے تو عوام نے سوچا اب ہر چیز بدل جائے گی لیکن تین سال گزرنے کے بعد آج ایک ایسی خبر آئی جس سے یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ کم از کم تھانہ کلچر میں بڑی تبدیلی آگئی ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد حسن یونس نے شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے تاریخی اقدام اُٹھاتے ہوئے ایس ایچ او گولڑہ کو ہی معطل کر دیا ۔
آئی جی اسلام آباد احسن یونس نےمقدمہ کے اندراج میں تاخیر پر شہری کی شکایت پر سستی برتنے پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو معطل کردیا ، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او نے مقدمہ کے اندراج میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔
آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز کو کسی بھی وقوعے کی فوری کمپیوٹرائزڈ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔احسن یونس نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔