وزیر اعظم عمران خان کی حکومت سندھ کو بڑی پیشکش ،کراچی والوں کیلئے بھی اچھی خبر 

PM Imran Khan, Imran Khan in Karachi, CM Sindh, Health Card, Kisan Card

کراچی :وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو سہولیات دینے کیلئے حکومت سندھ کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے ہم صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں رکھ سکتے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس گورنر ہائوس میں ہوا جہاں ۔وزیر اعظم نے کہا کے محض سیاسی وجوہات  کی بنا پر صوبہ سندھ کے عوام  کو وفاقی حکومت  کی  ترقیاتی سکیموں کے ثمرات  سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

اجلاس  میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ وفاقی حکومت  کی  تمام سماجی و اقتصادی ترقی کی اسکیموں بشمول کامیاب پاکستان، احساس کارڈ، احساس راشن رعایت پروگرام، صحت کارڈ اور کسان کارڈ میں بھرپور حصہ لے۔ 

عمران خان نے کہا محض سیاسی وجوہات  کی بنا پر صوبہ سندھ کے عوام  کو وفاقی حکومت کے ترقیاتی سکیموں کے ثمرات  سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ وفاقی حکومت کے تمام منصوبے عوامی فلاح کے لیے ہیں۔