اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس 18 اور 19 دسمبر کو ہو رہا ہے جس کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ بند کر دیا گیا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ 13 سے17 دسمبر تک بند رہے گا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے باعث سینیٹ سکرٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 13سے17 دسمبر تک سینیٹ سیکریٹریٹ بند رہیگا۔
سینیٹ ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ چھٹی او آئی سی اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے دی گئی۔ او آئی سی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین وآرائش جاری ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 18اور 19 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔