کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات اس وقت سامنے آئی جب انسانی اعضا سڑک کنارے سے ملے ،خاتون نے ستر سالہ شخص کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے فلیٹس میں قتل کی لرزہ خیز واردات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ،خاتون نے 70 سالہ شوہر کو مار کر لاش کے ٹکڑے ٹکرے کر کے ہر طرف بکھیر دئیے اور خود سو گئی ۔
پولیس کو سڑک سے انسانی اعضا ملنے پر علاقے کی چھان بین شروع کر دی جس پر پولیس متعلقہ فلیٹ تک پہنچی جہاں خاتون سو رہی تھی جس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون لگا تھا ،خاتون نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص سے تنگ آ کر قتل کیا ،ملزمہ نے زیر حراست تفتیش کے دوران یہ بھی بتایا کہ اس کی شادی نہیں ہوئی تھی ،پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔