لاہور :وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اس سال پنجاب میں تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی بجٹ لگایا جا رہا ہے، جو صرف ایک شہر یا ریجن کا نہیں پنجاب کے ہر علاقےکا ترقیاتی بجٹ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا سالانہ بجٹ میں 560 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز رکھے گئے تھے جس میں ہم نے 85 ارب کا اضافہ کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا سالانہ ترقیاتی بجٹ میں سے اب تک 42 فیصد فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں،زیر تکمیل منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے اور نئے منصوبہ جات کی بھی متعلقہ فورمز سے منظوری اور ٹینڈرنگ کے بعد ڈویلپمنٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے،ہمارا عزم پنجاب کے ہر علاقے کی یکساں ترقی ہے۔