تبدیلی کا نعرہ عملی طو ر پر ہر فورم پر ناکام ثابت ہوا:جے یو آئی رہنما

07:05 PM, 10 Dec, 2021

لاہور :جے یو آئی کے راہنماؤں مولانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،مولانا صلا ح الدین ایوبی ،انجینئرعبدالرزاق عابد الاکھو،مفتی ابرار احمد نے بجلی کی قیمتوں میں پونے پانچ روپے اضافے کو غریب عوام پر خودکش حملہ قرار دیا ہے اور مہنگائی سے تنگ عوام کو مزید ستانے کے مترادف ہے۔

جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ نا اہل حکومت کی طرف سے مہنگائی سے پریشان عوام کے مصائب اور تکالیف میں اضافے کا ظالمانہ عمل مسلسل جاری ہے ، جس ملک میں نوجوان غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں وہاں تبدیلی کا نعرہ لگاکر حکومت حاصل کر نے والی جماعت کی حکومت غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں ایک دن پٹرولیم اور گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جا تا اور دوسرے دن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا حارھا ھے  انہوں نے کہاکہ یہ حکومت عوام دشمن اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

جے یو آئی کے راہنماؤں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ عملی طو ر پر ہر فورم پر ناکام ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانو ں سے نجات دلاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام دن بدن مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں عوام کو روز بروز تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور شفاف انتخابات میں مضمر ہے انہو نے کہاکہ جے یو آئی اس وقت عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الر حمن ،مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانا صفی اللہ ،مولانا اقبال رشید ،محمد اقبال اعوان ،چوہدری ضیا الحق ،مولانا سلیم اللہ قادری اور دیگر نے کہاکہ بجلی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ نے ثابت کر دیا ہے یہ حکومت عوام دشمن اور غریب دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔

جے یو آئی لاہور کے راہنماؤں مولانا نعیم الدین ،مولانا مفتی عبد الحفیظ ،قاری عمران ۔حافظ غضنفر عزیز،حافظ نصیر احمد احرار ،محمد افضل خان ،مولانا مفتی عقیل ،مولانا بشیر یوسف زائی ،حاجی عرفان شجاع بٹ ،حافظ عبد الواجد خان،قاری منظور الحسن چترالی نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ہر پندرہ دنوں کے بعد اضافے کے اقدام سے معلوم ہوتا ہے حکومت کے نزدیک عوام کی کوئی اہمیت نہیں انھیں صرف اور صرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو خوش کر نا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عملی کام کی بجائے صرف بیان بازی کے ذریعے ہی مہنگائی کنٹرول کر نے کے جھوٹے بیان دے رہی ہے ۔

مزیدخبریں