سیالکوٹ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ چونڈا کےقریب چنوکی کادورہ کیا ۔ گوجرانوالہ کورکی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔
مشقوں کے موقع پر جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ میدان جنگ میں سخت اورحقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے ۔ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھاراورعزم بڑھتاہے ۔ مشقیں جدید رجحانات اورنظریات کے ربط میں کرداراداکرتی ہیں۔ مشقیں اعتمادوآہنگی بڑھانےاورجنگی صلاحیت بہتربنانےمیں مدد کرتی ہیں ۔
#COAS visited Chanoki near Chawinda, Sialkot today. COAS witnessed exercise; ‘Victory Shield’ of Gujranwala Corps troops. COAS was briefed on objectives, planning parameters and conduct modalities of the exercise which is aimed at enhancing operational preparedness (1/3) pic.twitter.com/rxqEWM9P5z
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 10, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کومشقوں سےمتعلق پلاننگ اورآپریشنل تیاریوں ، دفاعی اورجارحانہ پہلوؤں پربھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےتربیتی معیاراورپیشہ ورانہ قابلیت پراطمینان کااظہارکیا اور میدان میں حقیقت پسندانہ اورسخت تربیت پرزوردیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔