اتنے بلوچ لاپتا ہیں کہ گنتی ممکن نہیں: اختر مینگل 

06:17 PM, 10 Dec, 2021

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ اتنے بلوچ اب تک لاپتا ہیں کہ ان کے نام اگر گننا شروع کردوں تو دنوں اور ہفتوں میں پورے نہیں ہو سکیں گے،لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم شاید تلخ مزاج ہیں لیکن ہمیں حالات نے ایسے بنایا ہوا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے نسبت سے اسلام اباد میں  تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اتنے بلوچ لاپتا ہیں کہ گنتی ممکن نہیں ۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم شاید تلخ مزاج ہیں لیکن ہمیں حالات نے ایسے بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسلام آباد میں تقریب کرتے ہوئے بھی وہ سیاسی قیادت نہیں آئی جو آنی چاہیے تھی ۔ میڈیا نے آج کے سیمینار کو نظر انداز کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ہم ایسے ہی تلخ مزاج رہیں گے ۔ہم نے اس ملک میں مظلوم دیکھے ہیں کہ لیکن سب سے مظلوم ہمارا آئین ہے۔ 

مزیدخبریں