بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے بُری خبر

05:24 PM, 10 Dec, 2021

کراچی : ایف بی آر نے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی جس کے بعد درآمدی موبائل فون مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر فکسڈ سیلز ٹیکس رجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے پر غور کررہی ہے  اور اس اقدام سے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فون کو بہت سپورٹ ملے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے اور سپلیمنٹری فنانس بل آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا حصہ بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری بل لانے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی اور حکومت کو 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے سپلیمنٹری بل لانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تیار شدہ درآمدی موبائل فون ہر فکسڈ ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے ، 501 ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس 9270 روپے ہے تاہم درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے بعد سیلز ٹیکس 15 ہزار روپے تک ہوگی۔

مزیدخبریں