مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی مسلمان دشمنی میں پاگل ،مسلمانوں کیخلاف نئی مہم شروع 

Gujrat Highcourt BJP

گجرات:بھارتی ریاست گجرات میں مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کیخلاف نئی غنڈہ گردی شروع کر رکھی ہے ،ریاست کے متعدد شہروں میں ٹھیلوں پر انڈے، کباب یا چکن اور گوشت جیسی کسی بھی کھانے کی اشیا کی کھلے  عام فروخت کی یہ کہہ کر مخالفت شروع کررکھی ہے ،کہ ا س سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ کسی طرح بھی مسلمانوں کیخلا ف نفرت کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،بھارتی ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے احمد آباد میں  ’’نا ن ویج‘‘کھانوں کی کھلے عام فروخت کے خلاف مہم  پر ناراضگی  کا اظہار کرتے ہوئے ایسا نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

 بھارتی ریاست گجرات کی   ہائی کورٹ   کا کہنا ہے  کہ    بی جے پی انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ عوام کو کس طرح کا کھانا کھانے کی اجازت ہے اور کس طرح کا کھانا ممنوع ہے۔    

ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے ریاست کے متعدد شہروں میں ٹھیلوں پر انڈے، کباب یا چکن اور گوشت جیسی کسی بھی کھانے کی اشیا کی کھلے  عام فروخت کی یہ کہہ کر مخالفت شروع کررکھی ہے ،کہ ا س سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔جس کے بعد ریڑھی بانوں  کی جانب سے عدالت کی طرف  روجوع کیا گیا  تھا ۔