اسد عمر نے بلاول بھٹو کو بیٹا کہہ دیا

04:57 PM, 10 Dec, 2021

کراچی : وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیٹا کہہ دیا۔۔کہتے ہیں بلاول بیٹا آپ کومزید کتنا وقت چاہیے۔آپ کے نانا 50 سال پہلے ایڈمنسٹریٹر بنے۔ بلاول صرف باتیں کرتے ہیں کام کوئی نہیں۔ سندھ حکومت نے سند کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ 

کراچی میں گرین لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےپریس کانفرنس میں کہاایس آئی ڈی سی ایل ایسٹ انڈیا کمپنی کا کرداراداکررہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایک ویکسین خود نہ خرید سکی عوام کیلئے بس تو خرید لیتی۔ سندھ میں 6 باراور 4 باروفاق میں حکومت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی ایک کلومیٹرسڑک نہ بناسکی۔ آپ سندھ کا نام لیتے ہیں ۔عمران خان کی حکومت سندھ کیلئے کام کرتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں انقلاب لے کر آئیں گے۔ ہم کراچی میں عملی کام کر کے دکھائیں گے، صرف نعرے نہیں لگائیں گے۔ گجر اور اورنگی نالوں پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے۔ اگلی گرمیوں تک یہ نالے مکمل ہوجائیں گے،ان نالوں پر کنکریٹ سسٹم بنایا جارہا ہے۔ کراچی پانی کے لئے ترس گیا، سندھ حکومت کچھ نہ کر سکی۔ مسلم لیگ (ن) کےدور میں کراچی کیلئے کوئی منصوبے نہیں دیئے گئے۔

مزیدخبریں