سندھ حکومت بنڈل آئی لینڈ پر کام کرے: وزیر اعظم عمران خان

04:43 PM, 10 Dec, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ بنڈل آئی لینڈ پر کام کرے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس کے لیے تیار ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی ہیلتھ انشورنس کی طرف آنا چاہیے۔ 

  

کراچی گرین لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سے پہلے کسی حکومت نے کراچی کی ٹرانسپورٹ کے لیے نہیں سوچا۔ کراچی کے غریب طبقے کو پانی نہیں ملتا۔ کے فور منصوبے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ 15 ماہ تک کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے دو چیزیں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے ایک صحت کارڈ شروع کیا جو ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ۔سندھ کو بھی اس میں شامل ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کو بنڈل آئی لینڈ سے متعلق سوچنا چاہیے۔ انہوں نے این او سی دے کر واپس لے لیا۔سندھ کو بنڈل آئی لینڈ کا ماڈل شہر بنانے کی اجازت دینی چاہیے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منیجمنٹ سسٹم ٹھیک ہونے تک کراچی ماڈرن شہر نہیں بن سکتا ۔ کراچی کی ترقی کی بجائے تباہ ہوتے دیکھا ہے۔ 

مزیدخبریں