پولیس نے خاتون سے چارکروڑ ہتھیانے والا جعلی عامل گرفتار کرلیا

پولیس نے خاتون سے چارکروڑ ہتھیانے والا جعلی عامل گرفتار کرلیا

لاہور: قابل اعتراض ویڈیو بناکر خاتون سے 4 کروڑ روپے ہتھیانے والا جعلی عامل پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ شوہر سے طلاق دلوا کر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے جعلی عامل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ جعلی عامل خاتون سے اب تک بلیک میل کرکے چار کروڑ سے زائد رقم ہتھیا چکا ہے  ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلوائی اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز کی بنا پر اسے طلاق دلوائی اور اس سے پیسے بٹورتا رہا۔

 پولیس کے مطابق   ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور ہتھیالئے  ، ملزم نے مزید 10 لاکھ لینے کیلئے خاتون کو لاہور بلوایا اور ویڈیوز خاتون کے رشتہ دار کو بھیج دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے اور اکثرخواتین سے فون پر مشکل سن کر ان سے پیسے منگواتا تھا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں