کوروناوائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے خلاف پنجاب حکومت ان ایکشن

11:37 AM, 10 Dec, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کردی  ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات کی ہیں کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے کہ اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف   اسکریننگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے کیونکہ کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے، اس موقع پر ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

مزیدخبریں