اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر گیس کے بحران پر آپس میں ہی الجھ پڑے ۔ ٹویٹر پر ہونے والی نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیرحماد اظہر کی گیس کے بحران پر آپس میں نوک جھونک ہوگئی ہے ۔ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھے سال موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کو ممکن بنانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر تجویز دی کہ گیس کے بحران کے معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین بھی گیس کی بات کرتے ہیں۔
One debate between you and NAB too. As you failed to import even half of the LNG cargoes that we are importing with the same terminals. And burnt more than 4 times of FO than the PTI govt because you failed to utilise LNG terminals to even 50%. https://t.co/cKGBIc7ERv
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 9, 2021