تیز رفتار ٹرالر گھر میں گھس گیا ، حادثے میں 55 افراد کی جان چلی گئی

تیز رفتار ٹرالر گھر میں گھس گیا ، حادثے میں 55 افراد کی جان چلی گئی

واشنگٹن : امریکی ریاست میکسیکو میں ٹریفک حادثے میں 55 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے , مرنے والوں میں اکثریت تارکین وطن کی ہے جو امریکا جاناچا ہتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو میں ایک تیز رفتار ٹرک موڑ کاٹتے  ہوئے پل سے ٹکرا گیا   ۔ حکام کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹریلر کے موٹرکاٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاست چیپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کی پاس ہوا ہے جہاں ایک تیز رفتار ٹرالر موٹر کاٹتے ہوئے ایک گھر میں جاگھسا ٹرک میں سو سے زائد تارکین وطن سوار تھے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 55 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ریاست میکسیکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس سانحہ میں مرنے والوں کے خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ ترجمان کے مطابق تارکین وطن کو علاج کی ہرسہولت فراہم کی جائے گی ۔