امریکا نے چین مخالف ایک اور بل پاس کرلیا

09:34 AM, 10 Dec, 2021

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور کرلیاگیا اب یہ بل صدر بائیڈن کو ستخط کے لئے بھیج دیا جائے گا ۔ چین مخالف بل میں چین میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں چین کے خلاف بل منظور کیا گیا ہے جو اب  امریکی صد جوبائیڈن کے پاس حتمی منظوری کے لئے بھیجاجائے گا ۔

چین کے خلاف منظور ہونے والے بل میں چین میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے ۔ بل میں کہا گیا کہ چین میں سنکیانگ صوبے کے  ایغور  مسلمانو ں کے ساتھ پرتشدد سلوک انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ بل میں سنکیانگ صوبے سے درآمدات پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف پاس ہونے والے بل میں چین سے تعلقات کو محدود کرنے کی بات کی گئی ہے ۔ اس بل کی بنیاد چین میں مقیم ایغور مسلمانو ں کے ساتھ ناروا سلوک کو بنیاد بنایا گیا ہے جس کے تحت چین کی کئی درآمدات کو امریکی اثرورسوخ والے ملکوں میں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

مزیدخبریں