شالیمار تھیٹر سکینڈل : ویڈیو ڈریسنگ روم سے لیک ہوئیں ، متاثرہ اداکارائیں

09:11 AM, 10 Dec, 2021

لاہور:  شالیمار تھیٹر میں خواتین فنکاراؤں کی لیک ویڈیو سکینڈل کا شکار بننے والی مہک نور نے کہا ہے کہ میری اداکارہ خوشبو کے ساتھ پرفارمنس کے دوران تکرار ہوئی تھی ، اس واقعہ کے بعد ویڈیو لیک ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اس کی ذمہ دار اداکارہ  خوشبو کو ٹھہراتی ہوں کیونکہ یہ الزام میں نہیں کاشف لگا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھیٹر میں خواتین اداکاراؤں کی کپڑے بدلنے کے دوران بنائی گئی لیک ویڈیوز پر متاثرہ اداکاراؤں کا موقف بھی سامنے آگیا ۔اداکارہ مہک نور نے  کہا  کہ ہماری ویڈیوز تھیٹر کے ڈریسنگ روم سے گئیں جو زیادتی ہے اور اس پر کارروائی ہونی چاہئے ۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف نے بتایا ہے کہ اس سے یہ کام اداکاہ خوشبو نے کروایا تھا اور مجھے اس کام کے پیسے بھی ملے ہیں ۔

اداکارہ مہک نور نے کہا کہ خوشبو نے یہ گھٹیا حرکت کی میرا ان کے ساتھ کبھی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی کوئی ایسی بات ہوئی جو لڑائی کی وجہ ہو  لیکن چند روز قبل پرفارمنس کے دوران  ان سے تکرار ہوئی تھی ۔

اس موقع پر موجود زارا خان نے کہا کہ ہم اداکارہ خوشبو پر الزام نہیں لگا رہے یہ ساری باتیں اس آدمی نے خود کہیں ہیں جس نے ویڈیو ز بنائی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے ۔ تھیٹر والوں کا جھگڑا اگر خوشبو کے ساتھ تھا تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ۔ ہم سے تو خوشبو کی کوئی عداوت نہیں تھی ۔

زارا خان نے کہا کہ خوشبو نے عبوری ضمانت کیوں لی، اگر سچی ہوتی توعدالت میں  پیش ہوجاتی لیکن اس نے عبوری ضمانت کروالی ۔

مزیدخبریں