شادی کے بعد کترینہ کا پہلا پیغام

08:28 AM, 10 Dec, 2021

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا  ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر کیساتھ مداحوں کیلئے پیغام بھی جاری کیا۔کترینہ نے لکھا کہ اس خوبصورت لمحے میں ہم دونوں کے دل محبت اور شکر کے جذبات  سے بھرپور ہیں  اور اپنے نئے سفر کی شروعات پر  آپ سب کی  محبتوں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

اداکارہ  کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف  نے  سرخ عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔

واضح  رہے کہ وکی کوشال اور کترینہ کیف گزشتہ روزشادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔



مزیدخبریں