پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ غیر قانونی ہے، مقدمات درج ہونگے، شبلی فراز

10:55 PM, 10 Dec, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے خلاف دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لاہور کا جلسہ غیر قانونی ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف اپوزیشن کے مرکزی کردار ہیں اور سب جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا اغاز کیسے کیا تھا جبکہ ان کی منفاقت، بے حسی اور خود غرضی عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ نواز شریف اور ان کی جماعت محترمہ بینظیر بھٹو کو مختلف القابات سے پکارتے رہے ہیں جبکہ آصف زرداری کی زبان کس نے کٹوائی تھی اور ان کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب بھی انہی لوگوں نے دیا تھا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ان کی والدہ کے لئے کون سی زبان استعمال کی تھی اور نواز شریف نے غلام اسحاق خان کے ساتھ مل کر سازش کی تھی۔ نواز شریف پر جب مشکل آتی ہے تو وہ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں جبکہ ذوالفقات علی بھٹو کی پھانسی پر خوشیاں اور مٹھائیاں باٹنے والے آج بلاول زرداری کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ 

شبلی فراز نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اقتدار برائے کاروبار ہمیشہ سے ان کا مقصد رہا ہے اور اپوزیشن والے بند گلی میں چلے گئے ہیں اور ان کو اب کوئی راستہ نہیں ملنے والا۔ انہیں لوگوں نے ملک کا خزانہ خالی کیا اور اداروں کو کھوکھلا کیا یے جبکہ اقتدار میں رہنا اور عوام کو بیوقوف بنانا ان کا ہی کام ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے استعفوں کی دھمکی بھی حکومت کو بلیک میل کرنے کا ایک ہتھکنڈا ہے اور نواز شریف اپن واپسی عدالتوں سے مشروط کر دی ہے اور یہ مرضی کی عدالتیں چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں