ماسکو، چارجنگ پر لگے فون نے لڑکی کی جان لے لی ۔24 سالہ لوزیا اپنی سہیلی کے ہاں مقیم تھی ۔ چارجنگ پر لگا موبائل فون پانی کے ٹب میں جاگرا ۔لوزیا نے پانی کے استعمال کے لئے جیسے ہی ٹب میں ہاتھ ڈالا تو اس کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق لوزیا کپڑوں کے سٹور میں ملازم تھی ۔ اس کی سہیلی کا کہنا تھا کہ واش روم سے میں نے زوردارچیخ سنی تو میں بھاگ کر اندر گئی تو بے جان لوزیا کو گرے ہوئے پایا ۔ جب میں نے اس کو چھوا تو مجھے بھی کرنٹ لگا ۔جب میں نے ٹب میں دیکھا تو وہاں پر ایک فون دیکھا جو پانی میں بھی چارجنگ کررہا تھا ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ۔ ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کی موت چارج کرتے ہوئے موبائل کی وجہ سے ہوئی ۔ اس واقعہ کے بعد احتیاطی انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ پانی کے قریب الیکٹرانک اشیاء نہ رکھی اور نہ ہی واش روم میں موبائل فون استعمال کیا جائے کیونکہ موبائل پانی میں گرنے سے خراب تو ہوسکتا ہے لیکن اگر وہ چارجنگ پر ہے لگا ہو تو اس سے جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔