اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کے جلسوں سے عوام کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور اس وقت اسپتالوں کے اندر وبا کے مریض بڑھتے جائیں جبکہ ملتان میں جلسے کے بعد وبا کے 64 فیصد بیڈز بھر چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں چالیس فیصد وبا کی وجہ سے بیڈز بھر چکے ہیں اور کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سردی میں وبا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اور اگر اسی طرح سے وبا کے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر اسپتالوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا جلسے، جلوسوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی ان کے جلسے، جلوسوں سے حکومت جائے گی بلکہ لوگوں کی جانیں جائیں گی کیونکہ جلسے میں لوگ جمع ہوتے ہیں اور انہوں نے ماسک نہیں پہنا ہوتا اور اگر اپوزیشن جلسے دو یا تین ماہ بعد کر لیتے تاکہ عوام کی جان بچ سکتی۔
انہوں نے کہا ہم نے وبا کی پہلی لہر میں اپنے لوگوں کو لاک ڈاون سے بچایا لیکن دوسری لیر کی وجہ سے باقی دنیا کے لئے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل ہو گیا ہے تاہم قوم سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور وبا سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔