بھارتی خفیہ ایجنسی را کا لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام 

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام 

لاہور  میں  پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل اہم ترین مقام پر حملے کے حوالے سے اہم معلومات کے بعد دہشت گرد گرفتار ،  حساس ادارے کی خفیہ  معلومات پر کاؤنٹر ٹیررزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔بھارتی ایجنسی را کا لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے سول سیکریٹریٹ لاہور پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی  " را" سے ہے ، دہشت گرد سول سیکریٹریٹ لاہور پر بم دھماکے کا منصوبہ رکھتے تھے ، خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے شاہدرہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد گرفتار کر لیے  ہیں ، دہشت سول سیکریٹریٹ لاہور بم دھماکے سے اڑانے کے لیے روانہ ہورہے تھے ۔

واضح رہے کہ دہشت گردواں کا تعلق افغانستان سے ہے جو دو ماہ قبل پاکستان پہنچے ، دہشت گردوں میں سمرکند  ، عبدالرحمان ، وزیر گل ،عصمت اللہ کو حملے کا ٹاسک جلال آباد سے دیا گیا تھا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ افغانی حساس ادارے این ڈی ایس کے انڈر کور ایجنٹ قاری مضبت الرحمان نے دہشت گردوں کو حملے کا ٹاسک سونپا تھا ، ملاقات کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی راکے افسران بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم ترین جلسہ تیرہ تاریخ کو مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ہونے والا ہے ، اس سے قبل اس بڑی خفیہ کارروائی کو بے نقاب کرنے اور دہشت گردوں کوگرفتار کرنے پر حساس ادارے بہترین حکمت عملی قرار دیا جارہاہے ۔