اسلام آباد ، بھارتی فوج کی ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ۔بھارتی فائرنگ سے لانس نائیک طارق ،سپاہی زروف شہید ہوگئے ۔
یاد رہے کہ بھارت اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لئے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ۔پورے بھارت میں ایک طرف تو کسانوں کا احتجاج چل رہا ہے تو دوسری طرف علیحدگی پسند تنظیمیں اپنے حقوق کے لئےسرگرم ہیں ۔