لاہور : سرچ انجن گوگل نے سال 2020 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
سال 2020 میں پہلی بار ایسا ہوا کے کہ گوگل کی جانب سے پاکستان کیلئے 6 مختلف کیٹگیریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ ان چھ کیٹیگریز میں ٹاپ سرچز، شخصیات، کرونا وائرس، ایونٹس ، گیجٹ اور فلم و ٹی وی شامل ہیں۔
گوگل ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کرتا ہے۔
اس سال پاکستانیوں نے جن ٹاپ 10 شخصیات کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا ہے ان میں 8 ایسی شخصیات ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہی ہے جبکہ 2 کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان ٹاپ 10 شخصیات میں بالی ووڈ کی کوئی شخصیت شامل نہیں ہے۔
1: ماروی سرمد
پاکستانیوں کی جانب سے مارری سرمد کو سال 2020 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا ہے۔ ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان 3 مارچ کو ‘‘نیو نیوز’’ کے پروگرام ‘عائشہ احتشام کیساتھ’ ایک تکرار ہوئی۔ اس پروگرام میں خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کیخلاف انتہائی نازیبا گفتگو کی تھی۔ اس جھگڑے کی گونج پورے ملک میں سنائی دی۔ جس کے بعد پاکستانیوں نے ماروی سرمد کو گوگل پر سرچ کیا۔
2: عظمیٰ خان
سال 2020 میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کرنے والی دوسری بڑی شخصیت عظمیٰ خان ہیں۔
3: جوبائیڈن
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن سال 2020 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کرنے والی تیسری بڑی شخصیت ہیں۔ جوبائیڈن نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی ہے۔ اور وہ امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔
4: علیزے شاہ
ڈرامہ عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو بھی پاکستانیوں نے گوگل پر تلاش کیا۔ انہیں عہد وفا سے شہرت تو ملی لیکن گوگل کے مطابق انہیں تقریبا سارا سال ہی گوگل پر تلاش کیا جاتا رہا۔
5: حریم شاہ
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو بھی پاکستان میں گوگل پر سرچ کیا گیا۔ وہ پانچویں معروف شخصیت ہیں جن کو پاکستانیوں نے تلاش کیا۔ مخلتف تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی حریم شاہ کی مقبولیت کا گراف اس وقت سال کے آغاز کے مقابلے میں کم ہے لیکن انہیں گوگل پر تلاش ضرور کیا جاتا ہے۔
6:مناہل ملک
مناہل ملک بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ گوگل پر انہیں ان کے بارے میں سرچ کرنے کا رجحان اس وقت بڑھا جب ان کی غیر مناسب تصاویر وائرل ہوئیں تھی۔
7: فلک شبیر
فلک شبیر کو بھی پاکستان میں گوگل پر بہت سرچ کیا گیا۔ اس تلاش میں اس وقت اضافہ ہوا جب خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اچانک ان سے شادی کو فیصلہ کیا گیا۔
8: عاصم اظہر
عاصم اظہر بھی گوگل پر سال 2020 میں پاکستانیوں کی جانب سے تلاش کیے گئے۔ عاصم اظہر اپنے مخلتف بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔ اور ان کا اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ افیئر بھی رہا ہے جس پر پاکستانیوں نے انہیں بھی خوب تلاش کیا۔
9:اسرا بلگچ
ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرہ ترکش اداکارہ اسرا بلگچ کو بھی پاکستان میں سرچ کیا گیا۔ اس ڈرامے میں اسرا بلگچ نے حلیمہ سلطان نے کردار نبھایا تھا۔ خوبصورتی اور بے مثال اداکاری کے باعث پاکستانیوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
10:سارہ خان
سارہ خان نے جب فلک شبیر کیساتھ شادی کا اعلان تھا تو اس موقع پر لوگوں نے انہیں گوگل پر تلاش کیا۔