اسلام آباد: فیصل واوڈا نے مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام کسی بھی صورت ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، عمران خان سمیت متعدد وزرا نے تائید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں ن لیگی رہنما مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا تذکرہ بھی ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ان کی بیرون ملک روانگی کی بھرپور مخالفت کی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم سمیت متعدد وزرا نے ان کی کی رائے سے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تعین کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے وزارت توانائی کو طریقہ کار تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کمیشن پر وزارت داخلہ سے دوبارہ بریفنگ طلب کی گئی جبکہ اوورسیز فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔