آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ختم ، ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

05:52 PM, 10 Dec, 2019

راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی ہے جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس تقریبا سات گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم روایت کے برعکس اس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔


ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کل سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس میں کور کمانڈر کانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے جبکہ ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے

مزیدخبریں