اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع

02:59 PM, 10 Dec, 2019

 لاہور: اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع، اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے روانہ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار ٹرین میں سوار تھے۔ اورنج ٹرین بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ اورنج ٹرین 45، منٹ میں 27.1 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبائی حکومت سے ایک روز قبل ہی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا تھا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے چین کے انجینئر ناراض ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں غیر معیاری اشیاء استعمال نہیں کی گیں، کام مکمل نہیں ہے اور حکومت افتتاح کرنے جا رہی ہے جو ان کے جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مہینوں نہیں ہفتوں میں اورنج لائن ٹرین کو مکمل کیا لیکن تحریک انصاف کی جانب سے عدالتوں میں جا کر وقت ضائع کیا گیا۔

مزیدخبریں