واٹس ایپ نے آئی فون کے لیے ویڈیو گروپ کالنگ کا نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے آئی فون کے لیے ویڈیو گروپ کالنگ کا نیا فیچر متعارف کروادیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گیجٹ انسٹاگرام اکائونٹ

نیویارک : واٹس ایپ نے ایپل صارفین کی آسانی کے لیے گروپ کالنگ کا ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس بیٹاورژن میں سپورٹڈ ہے۔  


واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کےلئے ایپ میں ایک نئی  اپ ڈیٹ کی ہےجس سے صارفین کے لیے گروپ کالنگ کا  اسکرین پر ایک نیا  آئیکن بن گیا ہے جس سے  صارفین کو یہ فیچر  استعمال کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔

کمپنی آفیشل کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں صارفین چیٹ میں موجود وائس میسج کو ایک ترتیب کے ساتھ سننے کےبھی  قابل ہو گئے ہیں، یہ اپ ڈیٹ اکتوبر میں آئی تھی جبکہ اس ایپ کو استعما ل کرنے کے لیے آئی اوایس کا بیٹا 8.1 ورژن ہو نا چاہیے۔


نئی آنے والی اپ ڈیٹ میں گروپ کے نام کے ساتھ ایک کالنگ بٹن بنا ہوا ہے،  نئی اپ ڈیٹ  وائس اور ویڈیو کال کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے، جب آپ نیو گروپ کالنگ بٹن کو دباتے ہیں تو آپ کے سامنے یہاں نئے ممبرز کو ایڈ کرنے کا آپشن آتا ہے بالکل اس کے ساتھ ہی آپ کو گروپ کالنگ کا آپشن بھی نظر آتا ہے۔

 
یاد رکھیں گروپ کالنگ بٹن کو ٹیب کرنے کے بعد آپ کے سامنے وہی لوگ آئیں گے جو ایڈریس بک میں محفوظ ہوں گے، ایک ٹائم میں چار لوگوں  گروپ کال  کر سکتے ہیں یعنی  آپ اپنی کال میں مزید  تین لوگوں کو ایڈ کر سکتے ہیں۔ 


دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کروایا ہے جو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں سپورٹڈ ہے لیکن ابھی تک یہ صارفین کے لیے میسر نہیں ہے۔