ماسکو : ہتھیاروں کی پیداور میں روس نے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ، امریکہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔
دی سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ہتھیار بنانے والے 100 بڑے ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جبکہ 2002 کے بعد پہلی مرتبہ روس نے برطانیہ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے گزشتہ برس کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 398.2 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے جو اس کی اسلحہ فروخت اوسط میں 8.5 سے 9.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔