فرانس کی شہریت کےلئے فرانسیسی نام رکھنے کی انوکھی شرط کا مطالبہ

07:26 PM, 10 Dec, 2018

پیرس: فرانسیسی قدامت پسند اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو فرانس کی شہریت کی درخواست دینے سے پہلے فرانسیسی نام رکھنے کی شرط ہونی چاہیے۔ فرانسیسی نام مسیحی رہنماﺅں یا یورپ کی مشہور شخصیات کے نام میں سے ہو نا چاہیے۔


جولئین ابریٹ جو  کہ قدامت پسند جماعت کے ڈپٹی سیکرٹری ہیں انہوں نے پچاس صفات پر مشتمل ایک متنازع پریس ریلیز  جاری کی ہے جس کا عنوان’ٹرائی کلر آف فرینچ ٰاسلام‘ ہے۔


برٹن ڈیلی کے مطابق، انہوں نے کہا ہے کہ جو غیر ملکی شخص فرانس کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے یا کسی غیر ملکی کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ دوسرا نام فرانسیسی رکھے۔


انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی شخص کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ وہ فرانسیسی معاشرے کا حصہ بننے کے لیےنام میں تبدیلی کرے، جیسا کہ جین اور مائیکل کسی بھی شخص کے نام کے شروع  میں لگانا بہتر ین آپشن ہیں۔ 


ابریٹ کا کہنا ہے مسلم خواتین پر   پبلک انسٹی ٹیوشن میں حجاب پر پابندی عائد ہونی چاہیے جیسا  کہ یونیورسٹی، پارک،  پبلک کمپنی یا  گلی کوچے وغیرہ ۔ 


فرانس اس سے پہلے2004 میں  تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابند ی لگا چکا ہےجبکہ فرانس یورپ کاوہ پہلاملک ہے جس نے پورا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگائی،  دوسال پہلے فرانس سوئمنگ پول میں پورا لباس پہن کر نہانے پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت فرانس میں چھ ملین سے زیاد ہ مسلم خواتین آباد  ہیں۔

مزیدخبریں