منگیتر کو احمق کہنے پر نوجوان کو 2 لاکھ درہم جرمانہ اور جیل کی سزا

06:12 PM, 10 Dec, 2018

ابوظہبی :ابوظہبی میں ایک شخص کو  اپنی منگیتر کو" احمق" کہنا   مہنگا پڑ گیا، منگیتر کو احمق کہنے پر  20  دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا  اس کے علاوہ دو لاکھ درہم جرمانہ  کی سزا نا دی گئی۔   

خلیج ٹائمز   کی رپورٹ کے مطابق،  اماراتی  نوجوان نے اپنی منگیتر  کو واٹس اپ پر وائس میسج بھیجا،جس میں اس نے منگیتر کو احمق بو لا۔ منگیتر نے اس کو اپنی بے عزتی سمجھتے ہوئے عدالت میں اپنے ہونے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ 

نوجوان کا کہنا ہےکہ اس نے احمق کا لفظ  مذاق میں کہا تھا جس پر اس کی منگیتر نے ناراض ہو کر مقدمہ درج کروا دیا۔ دوسری جانب یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب کسی شخص نے دوسرے کو  مذاق میں کوئی میسج بھیجا ہو  اور موصول کرنے والے نے اس کو اپنی بے عزتی سمجھ کر کیس فائل کیا ہو۔ 

ایک دوسر ے کیس میں نوجوان نےاپنی واٹس ایپ فرینڈ لسٹ میں موجود لڑکی کو  نازیبا ویڈیو کلپ بھیج دیا تھا جبکہ نوجوان کا  کہنا تھا  کہ وہ ہر روز لوگوں کو دعا، صبح بخیر اور معلوماتی میسج بھیجتا ہے لیکن اس دن غلطی سے  نازیبا کلپ بھیج  دیا   گیا۔ 

اماراتی قانون کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نازیبا مواد بھیجنا سائبر کرائمز  میں شامل ہے جس کی کم ازکم سزا  2 لاکھ درہم سے ایک ملین درہم تک ہے اور اس کے علاوہ جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں