وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری

03:17 PM, 10 Dec, 2018

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزاراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق کارکردگی کی جانچ پڑتال کا مقصد حکومت کی درست سمت کا تعین کرنا ہے، وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وزراءکی کارکردگی جانچنے کا مقصد پاکستانی عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزراءسے تین تین سوالات کیے، وزارت میں اب تک کون سے منصوبے شروع کئے گئے، بطور وزیر آئندہ کیا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟ وزارت کے اخراجات میں کتنی کمی کی گئی؟ .

خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزراءسمیت وفاقی سیکرٹریز نے شریک کی۔ اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔


اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔

مزیدخبریں