لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی جگہ ماجد احسان کور کمانڈر لاہور تعینات

02:40 PM, 10 Dec, 2018

راولپنڈی:پاک فوج میں اہم عہدوں پر فوجی افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہو ر تعینات کر دیا گیا ہے اور دونوں افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان گزشتہ سال اکتوبر میں ترقی پا کر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ تعینات ہوئے تھے تاہم وہ اس سے قبل وائس چیف آف جنرل سٹاف کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں