راجن پور: راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثہ راجن پور کے علاقے دھینگن کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو راجن پور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کہ حادثے کا شکار بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق حادثے کے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔