ممبئی : بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔سری لنکن گیند بازوں نے بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم صرف 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔بھارت کی جانب سے سابق کپتان صرف ایم ایس دھونی 69 رنز بنائے باقی کوئی بھی کھلاڑی خاص کاکردگی نہ دکھا سکا ۔
سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔
سری لنکا نے آسان ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ سری لنکا کی جانب سے 49 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔