بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں جاری پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ سری لنکا کے بالروں نے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بھارتی اوپنر شیکھر دھون سمیت 4 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے اور آٹھ کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔اور پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کھیل کے دوران محض 29 رنز پر 7 بھارتی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسے میں سابق کپتان دھونی نے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔ہردیک پانڈیا 10جبکہ کلدیپ یادیو 19 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے ۔
سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے 4 ،پرادیپ نے 2 جبکہ میتھیوز ،پراریرا ،اکیلا دننجا اور پتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔