5 لیگی اراکین نے مسلم لیگ ن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

03:18 PM, 10 Dec, 2017

فیصل آباد :فیصل آباد میں مذہبی جماعتوں نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ بھر دیا۔پیر حمید الدین سیالوی کی سربراہی میں ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ کے 5 اراکین نے استعفیٰ دیدیا ۔ ایم این اے غلام بی بی پروانہ نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دے دیا۔ایم این اے نثار جٹ نے بھی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ اپنی سیاست کااختیارحمیدالدین سیالوی کےسپردکرتاہوں۔

ایم پی اے غلام نظام الدین سیالوی ، چوہدری رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ نے بھی استعفیٰ دے دیا ۔کل اراکین کے تعداد 5 ہے جنہوں نے تاحال استعفیٰ دیے ہیں جن میں 2 ایم اے اور 3 ایم پی اے ہیں ۔

پیر حمید الدین سیالوی کی سربراہی میں ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے اراکین بھی شامل ہیں ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے مطالبہ کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ استعفیٰ دیدیں ۔اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو میرے پاس 15 اراکین کے استعفیٰ موجود ہیں۔ 

خیال رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں