معروف ریسلر جان سینا نے WWEسے دور رہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

11:47 AM, 10 Dec, 2016

لاس اینجلس : معروف ریسلر جان سینا نے طویل عرصے کےلئے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے جان سینا کو اپنی کمپنی کےلئے بہت زیادہ اشتراک کرنے پر رنگ سے دور رہنے کی اجازت دی تھی۔
تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ یہ مقبول ترین ریسلر اب طویل عرصے کےلئے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس سے پریشان ہوکر اس لیجنڈ ریسلر کی جگہ دیگر ریسلرز کو دینے کا فیصلہ کیا ۔
اپنی مقبولیت کی بناءپر جان سینا لگتا ہے کہ جلد ہولی وڈ کے سپراسٹار بن جائیں گے اور دی راک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

مزیدخبریں