کرسمس کی آمد میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔شکاگو میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی برسوں قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔شکاگوکی سب سے بڑی مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئٹس او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں