آئسکریم کون پر اسکوپس رکھنے کا کارنامہ، عالمی ریکارڈ قائم

چین کے ایک شو میں آئسکریم کون پر سب سے زیادہ اسکوپ زیادہ وقت تک رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

09:05 PM, 10 Dec, 2016

چین کے ایک شو میں آئسکریم کون پر سب سے زیادہ اسکوپ زیادہ وقت تک رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ بیجنگ میں جاری لائیو شو کے دوران نیوزی لینڈ کے باشندے ٹیری مورس نے آئسکریم کون پر اسکوپ رکھنے شروع کیے، تو رکنے کا نام ہی نہ لیا اور ریکارڈ قائم کر کے دم لیا۔

بیک وقت ایک کون پر 26اسکو پ توازن سے رکھ کر ٹیری نے 9.5سینٹی میٹر پر محیط مینار بنایا اور حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اگلے 10سیکنڈ تک کون پر ٹِکے آئسکریم اسکوپس کو گِرنے نہیں دیا۔ ٹیری کے اس انوکھے کارنامے کو دیکھتے ہوئے، شو میں موجود گینز انتظامیہ نے سب سے زیادہ آئسکریم اسکوپ زیادہ دیر تک کون پر بیلنس کرنے والے شخص کی حیثیت سے تسلیم کرلیا اور گینز کی اعزازی سند سے نوازتے ہوئے اس منفرد کاوش کو ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا

مزیدخبریں