کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر کی طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ پہلے جیسی کارکردگی کی توقع نہ کریں۔ یونس خان کو دورہ آسٹریلیا میں پرفارم کرنا ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے دو ہزار دس کے بعد کم بیک کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر کو ردھم میں آنے کے لئے وقت چاہیے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو فری ہینڈ دیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ انضمام الحق نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے برعکس دورہ آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔