فلم بجرنگی بھائی جان کو ٹھکرانے والے 4 سُپراسٹارز

07:04 PM, 10 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: فلم”بجرنگی بھائی جان” کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ تے ہوئے سال 2015 کی بہترین ترین فلم قرار دی گئی،   یہ سلمان خان کی آٹھویں فلم تھی جس نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔فلم میں سلمان خان کی اداکاری کو لوگوں کی جانب سے بیحد سراہا گیا تھا،لیکن  کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان سے پہلے یہ فلم بولی وڈ کے 4 بڑے اسٹارز کو آفر کی گئی تھی  جنہوں نے اسے ٹھکرا دیا اور سلمان کی قسمت میں بجرنگی بھائی جان کا کردار آگیا۔

آئیے دیکھتے ہیں وہ کون سےسُپر اسٹار ہیں جنہوں نے بجرنگی بھائی جا ن کو ٹھکرادیا تھا۔

بولی وڈ کے معروف اداکاراور بہترین ڈانسر ہرتیک روشن کا کیر ئیر گزشتہ کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے،بہر حال  جب بجرنگی بھائی جان کا اسکرپٹ ہرتیک کے والد معروف ہدایت کار راکیش روشن کو دکھایا گیا تواسے  پڑھنے کے بعد راکیش  چاہتے تھے کہ ہرتیک یہ کردار اداکرے لیکن انہوں نے اپنے والد کی ایک نہ سنی اور اس کردار کیلئے منع کردیا۔

ہرتیک کے بعد بھارتی ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار الو  ارجن پر کبیر خان کی نگاہ ٹہری  لیکن انہوں نے پہلے سے موجود بے تحاشہ کام کی وجہ سے یہ فلم کرنے سے منع کردیا۔

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی بجرنگی بھائی جان  بننے کی فہرست میں شامل تھے انہیں اسکرپٹ پسند بھی آیا تھا لیکن ان کے ساتھ تاریخوں کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ یہ فلم نہیں کر سکے۔

بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت پر فلم کے ہدایت کار کی جانب سے اس فلم کو کرنے کیلئے کافی زور دیا گیا تھا  لیکن انہوں نے ساؤتھ انڈین فلم کو بجرنگی بھائی جان پر ترجیح دی اور فلم ٹھکرادی۔

مزیدخبریں