یہ ایک چیز جو ہم سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں کینسر کے مریضوں کو ہرگز ہرگز نہیں کھانی چاہیے

کینسر کے مریضوں کوئی کئی طرح کی احتیاطی تدابیر بتائی جاتی ہیں اور کئی چیزوں کے استعمال سے روک دیا جاتا ہے

06:18 PM, 10 Dec, 2016

میڈرڈ: کینسر کے مریضوں کوئی کئی طرح کی احتیاطی تدابیر بتائی جاتی ہیں اور کئی چیزوں کے استعمال سے روک دیا جاتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں اس مرض میں مبتلا لوگوں کے لیے چاکلیٹ کو بھی زہرقاتل قرار دے دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’’چاکلیٹ، بسکٹ یا بریڈ کھانے سے کینسر کا ٹیومر مزید نشوونما پاتا اور پورے جسم میں پھیل جاتا ہے اور مرض مزید مہلک ہو جاتا ہے۔‘‘ان اشیاء کی تیاری میں پام آئل استعمال ہوتا ہے اور تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پام آئل میں پایا جانے والا لازمی پروٹین ’’سی ڈی 36‘‘ کینسر کے ٹیومرز کو پورے جسم میں پھیلانے کا کام کرتا ہے۔
 بارسیلونا انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں جلد، منہ، پتے، پھیپھڑے، رحم اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا درجنوں افراد کے ٹیومرز کے خلیے حاصل کرکے انہیں چوہوں میں داخل کیا اور پھر ان میں سے ایک گروپ کو سی ڈی 36پروٹین دیتے رہے جبکہ دوسرے کو عام خوراک پر رکھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر سیلواڈور بینٹا کا کہنا تھا کہ ’’جب ہم نے کچھ عرصہ بعد دونوں گروپوں کے چوہوں میں کینسر کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو ہم پروٹین دیتے رہے تھے ان کا کینسر جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل چکا تھا۔ تاہم سی ڈی 36پروٹین اور کینسر کے مابین تعلق معلوم کرنے کے لیے ہمیں مزید تحقیقات کرنی ہوں گی۔‘‘

مزیدخبریں